ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے مہنگا فروخت ہونے لگا

برائلر مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے مہنگا فروخت ہونے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد:شہر کی مارکیٹ میں برائلر مرغی کا گوشت سرکاری ریٹ سے مہنگا فروخت ہونے لگا۔

 سرکاری ریٹ 468 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت 20 سے 25 روپے مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ پرچون مارکیٹ میں 468 روپے کے بجائے 480 سے 485 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

مارکیٹ میں چھوٹا گوشت بھی سرکاری نرخ 1600 روپے کے بجائے 2400 سے 2800 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا، جبکہ بڑا گوشت 800 روپے کے بجائے 1000 سے 1200 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

فارمی انڈوں کا سرکاری ریٹ 268 روپے فی درجن مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں انڈے 275 سے 278 روپے فی درجن میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں نے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی، گوشت اور انڈوں کی سرکاری ریٹس پر فروخت یقینی بنانے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔