ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

12 جنوبی افریقن زرافے پاکستان لانے کی تیاریاں

12 جنوبی افریقن زرافے پاکستان لانے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ سے 12 زرافوں کی بڑی کھیپ جلد پاکستان پہنچے گی، زرافوں کو ڈائریکٹ لانے کیلئے ائیر لائن سے بات چیت جاری ہے۔

 ڈائریکٹر زو مدثر حسن نے کہا ہے کہ پاکستان پہنچنے پر زرافوں کو 15 دن سے ایک ماہ تک قرنطینہ میں رکھ کر جائزہ لیا جائے گا۔  12 زرافوں میں سے 9 سفاری زو اور 3 کو چڑیا گھر لاہور منقل کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے منصوبے کیلئے 13 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے تھے۔  اس سے پہلے 2018 میں چڑیا گھر کیلئے 3 زرافے جنوبی افریقہ سے ہی منگوائے گئے تھے۔

 مدثر حسن نے کہا کہ سفاری زو کیلئے دیگر بڑے جانور اور ہاتھی منگوانے کے کیسز کی پیروی بھی کی جا رہی ہے۔