سٹی42: شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا نیا طوفان، برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں 9 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 569 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، ہول سیل میں 379 روپے جبکہ پرچون سطح پر 393 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 282 روپے فی درجن ہو گئی ہے، جبکہ ایک پیٹی کی قیمت 8,340 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ کے بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے گھریلو بجٹ کو بُری طرح متاثر کیا ہے۔