ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تربیلا ڈیم کے سپل وے کھولنے کافیصلہ

 City42, Tarbela Dam, Sindh River, Indus River, Indus River System Authority, IRSA, NDMA
کیپشن: تربیلا ڈیم کے سپل ویز سے پانی کے اخراج کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  آج رات تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھولے جا رہے ہیں۔ تربیلا ڈیم کے سپل وے کھولے جانے کے بعد دریائے سندھ میں  پانی کی بھاری مقدار آ رہی ہے  اور پانی کی سطح موجودہ سطح سے کافی بڑھ سکتی ہے۔

ارسا حکام نے بتایا کہ آج رات  11:30 بجےتربیلا ڈیم کے سپل وے کھولنے کا پروگرام ہے۔

سپل ویز کھلنے کے باعث پانی کا بہاؤ  2لاکھ 40 ہزار کیوسک تک  ہو سکتا ہے۔

دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے شہریوں کو انتباہ کیا ہے کہ  دریا کے نزدیک آبادیوں کے مکین دریا کے قریب جانے سے گریز کریں۔

نشیبی علاقوں کے مکین محتاط رہیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

تربیلا ڈیم کے سپل وے کیوں کھولے جا رہے ہیں

آج سات اگست تک دریائے سندھ پر خیبر پختونخوا کے علاقہ ربیلا میں بنائے گئے ڈیم سے ملحق جھیل کا بیشتر حصہ پانی سے بھر چکا ہے جب کہ میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے اگست کے دوران دریائے سندھ کے کیچمنٹ ایریا میں بارش کے کئی سپیل آنے کی فورکاسٹ کی ہے۔ دریائے سندھ کے  پانی کی مینیجمنٹ کے ذمہ دار ادارہ ارسا نے  ڈیم میں مناسب گنجائش باقی رکھنے اور پانی کے دریا میں متوازن بہاؤ کا بندوبست کرنے کے لئے آج تربیلا ڈیم کے سپل وے کھلوا دیئے ہیں۔