بارشوں نے واسا، ایل ڈی اے اور ٹیپا کی کارکردگی کا پول کھول دیا

بارشوں نے واسا، ایل ڈی اے اور ٹیپا کی کارکردگی کا پول کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بارشوں نے واسا، ایل ڈی اے اور ٹیپا کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شہر کی متعدد اہم شاہراہوں پر بارشوں کے سبب شگاف پڑ گئے۔ جوہر ٹاؤن، کینال روڈ ، نیوگارڈن ٹاؤن کے بعد فیروزپور روڈ پر شمع کے مقام پر شگاف پڑگیا۔ 

واسا کی ٹیمیں اور مشینری شمع پہنچ گئی، آمدورفت متاثر ہونے سے ٹریفک سست روی کا شکار ہوگئی۔ شمع کے مقام پر اس سے قبل بھی گڑھا پڑ چکا ہے جسے کئی دن بعد بند کیا گیا تھا۔