اداکارہ ممتاز کا بیٹا فلمی صنعت میں ان جیسا ہی شاندار اضافہ ثابت ہو گا، انجمن 

Film Actress Mumtaz returns Pakistan, Anjuman says welcome, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: فلمی صنعت کی نامور صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ انجمن نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہاکہ یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ ہماری ساتھی فنکارہ ممتاز ان دنوں کینیڈا سے پاکستان آئی ہوئی ہیں ۔

فلم سٹار ممتاز سے جڑی اپنی فلمی یادوں اور فلموں کا تذکرے کرتے ہوئے انجمن نے کہا میں نے جب اپنے فلمی کیریئر کا اغاز کیا تو ممتاز اس وقت صف اول کی ہیروئن تھیں۔ شباب کیرانوی  نے مجھے ممتاز کے ساتھ فلم دو راستے میں کاسٹ کیا، اس فلم کے بعد ہماری کیمسٹری بہت ملنے لگی اور ہم نے کچھ اور فلموں میں   ایک ساتھ کام کیا جن میں شان، وریام،دو بیگھ زمین ،فقیریا ،دھی رانی  اور سالا صاحب جیسی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔ ان فلموں میں میرا تجربہ اور ساتھ ان کے ساتھ بے حد کامیاب رہا۔

اداکارہ انجمن نے کہا کہ ممتاز ایک عرصے کے بعد کراچی میں اپنے بیٹے ذیشان راحیل کے ساتھ تشریف لائی ہیں۔  میری چاہت اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں جس طرح شہر کراچی میں ممتاز کے لیے تقریبات کا انعقاد  ہو رہا ہے وہ واقعی اس کی حقدار ہیں۔ کراچی کے لوگوں کا یہ جذبہ واقعی قابل ستائش ہےکہ وہ اپنے فنکاروں سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

انجمن نے کہا کہ ممتاز  لاہور آئیں گی تو ان کے اعزاز میں پاکستان فلم پروڈیوسرز ایجوسی ایشن کو تقریبات کا انعقاد کرنا چاہیے ۔انجمن نے مزید کہا کہ میں ممتاز کے لیے یہی کہوں گی انہوں نے بہت اچھے انداز میں اپنے دور میں فلموں کے ذریعے فلمی صنعت کی خدمت کی۔ ان کی فلمی خدمات کو کبھی جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ اب یہ بات میرے علم میں بات آئی ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو شوبز کی دنیا میں متعارف کروانا چاہتی ہیں تو میری یہ دعا ہے کہ جس طرح ممتاز نے اپنے کام کے ذریعے فلمی صنعت میں عزت اور شہرت پائی اسی طرح ان کا بیٹا بھی شوبز کی دنیا میں ایک شانداراضافہ ثابت ہو ۔
انجمن نے اپنی ایک لیجنڈ ساتھی اداکارہ کے لیے اپنے جن نیک جذبات اور خیالات کا اظہار کیا وہ لائق ستائش ہے وہ خود بھی پاکستان کی ایک لیجنڈ اداکارہ ہے، ایک لیجنڈ کا اپنی لیجنڈ اداکارہ کو اتنے اچھے الفاظوں میں یاد کرکے انجمن نے ایک اعلا مثال قائم کی ہے۔