ویب ڈیسک: نیب لاہور انٹیلی جنس ونگ نے کارروائی کے دوران 2 جعلی نیب افسران کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نیب لاہور کے مطابق کھلی کچہری میں شکایت پر جعلی نیب افسران بلاول ہارون اور اکمل کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے جعلی سٹمپ، لیٹر پیڈ، وزیٹنگ کارڈز اور لوٹی گئی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔ ملزمان سے حساس اداروں کے جعلی کاغذات، سروس کارڈ، شناختی کارڈز اور تصاویر بھی برآمد ہوئے۔
ترجمان نیب لاہور کا کہنا ہے کہ ملزمان گروہ کی شکل میں خود کو حساس ادارے کے افسر ظاہر کرتے رہے، ملزمان شہریوں کو کام نکلوانے کا جھانسہ دے کر رقوم بھی بٹورتے رہے ۔ ڈی جی نیب لاہور نے شکایت موصول ہونے پر گرفتاری کا ٹاسک دیا، ملزمان اب تک متاثرین سے پر لاکھوں روپے وصول کرچکے تھے۔