معروف بھارتی فلمساز کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

معروف بھارتی فلمساز کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جنوبی بھارت کے معروف  ملیالم فلمساز صدیق اسماعیل دل کا دورہ پڑنے کے بعد شدید علیل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلمساز صدیق اسماعیل کو  پیر کی سہ پہر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ 69 سالہ صدیق اسماعیل اس وقت کوچین (کوچی) کے امریتا ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ 

 واضح رہے کہ صدیق اسماعیل اس سے قبل نمونیا اور امراض جگر کے باعث زیر علاج تھے اور اسی دوران انہیں ہارٹ اٹیک ہوا۔ 

یاد رہے کہ صدیق اسماعیل نے فلموں میں ہدایتکاری کا آغاز 1989 میں فلم" رام جی راؤ اسپیکنگ" سے کیا۔ اس سے قبل وہ سکرین رائٹر تھے اور انہوں نے 1986 میں ملیالم فلم" پاپن پریاپیٹا پاپن" میں بطور سکرین رائٹر کیریئر شروع کیا تھا، جبکہ ان کی آخری فلم "بگ برادر "تھی.