ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ الیانا ڈی کروز کی خفیہ شادی کی حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سامنے آنے والی تفصیلات میں 1 اگست کو اپنے بیٹے کا استقبال کرنے والی اداکارہ کی کہانی نے نیا موڑ اختیار کیا ہے۔ رپورٹ میں نہ صرف الیاناکے مبینہ شوہر کا نام ظاہر کیا گیا بلکہ اداکارہ کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ رواں سال 13 مئی کو مائیکل ڈولن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔لیکن قابلِ ذکر بات یہ تھی کہ شادی سے محض چار ہفتے بعد ہی اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کرکے تہلکہ مچا دیا تھا۔
View this post on Instagram
رپورٹ میں مزید یہ بھی کہا گیا تھا کہ اسی لمحے الیانا نے سجے ہوئے مقام کے سامنے سفید برائیڈل ڈریس میں اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی، تاہم یہ یقینی نہیں ہے کہ یہ تصویر ان کی شادی کی تھی یا کسی فوٹو شوٹ کی تھی۔
یاد رہے کہ اداکارہ نے جون میں اپنے شوہر کی شناخت ظاہر کئے بنا ایک سیاہ اور سفید دھندلی تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ "حاملہ ہونا ایک خوبصورت نعمت ہے میں نے نہیں سوچا تھا کہ میں اتنی خوش قسمت ہوں گی"۔
View this post on Instagram
تاہم ان سب خبروں کے بعد اداکارہ اب اپنے شوہر مائیکل ڈولن اور نومولود کوا فینکس ڈولن کے ساتھ نئی زندگی میں قدم رکھ چکی ہیں، اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ "اپنے بیٹے کا دنیا میں استقبال کرنےکی خوشی کو ہم الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے"۔
View this post on Instagram