ششمیتا سین کی نئی آنے والی ویب سیریز کا ٹریلر جاری

ششمیتا سین کی نئی آنے والی ویب سیریز کا ٹریلر جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نئی آنے والی ویب سیریز میں سشمیتا ایک خواجہ سرا کا کردار ادا کررہی ہیں ۔ ویب سیریزمیں بالی وڈ اداکارہ بھارتی خواجہ سرا اورسماجی کارکن Shreegauri Sawant کا کردارنبھائیں گی۔

سابق مس یونیورس سشمیتا سن ایک نئے روپ میں جلوہ گر ہو رہی ہیں اپنی آنے والی نئی ویب سیریز تالی میں ۔ ششمیتا سین اس ویب سیریز میں بھارت کے مہشور سماجی کارکن شری گوری ساونت کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔

2 منٹ کے اس ٹریلر میں ششمیتا سین کے ویب سیریز میں ادا کیے گئے کردار کے بچپن سے اس کی جدوجہد کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے۔ اس ویب سیریر میں پیش کیا جائے گا کہ کیسے خواجہ سرا کمیونٹی نے اپنے حقوق کے لیے بھارتی عدالت میں مقدمات لڑے ۔یہ ویب سیریز او ٹی ٹی پلیٹ فارم جیو سینما میں 15اگست سے اسٹریم کی جارہی ہے۔