خونخوار جنگلی تیندوے نے نوجوان پر حملہ کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر علی)نیو مری، موہڑہ سیداں گاؤں میں  خونخوار جنگلی تیندوے کی انٹری، موہڑہ سیداں میں نجی سوسائیٹی کے نوجوان گارڈ پر دن کی روشنی میں جنگلی تیندوے نے حملہ کر دیا۔
 تیندوے کے  حملے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس سے پہلے بھی اس علاقہ میں چیتے نے کئی مویشی مار دیے تھے ۔چیتے کی علاقہ میں موجودگی اور حملے عوام کے لئے خوف و ہراس بن گیا۔

اہلیان علاقہ نے وائلڈ لائف کے خلاف اور ان کی لاپروائی پر دفتر کے سامنے احتجاج کی دھمکی دے دی۔