نوانکوٹ،بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی

Nawan kot,roof colapsed,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نوانکوٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی۔حادثے میں ماں بیٹا زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو کے مطابق نوانکوٹ کے علاقے میں گھر کی چھت گر گئی ،حادثے میں ماں بیٹا زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے گنگا رام ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ریسکیو کے مطابق زخمیوں کی شناخت 49 سالہ کبریٰ اور 26 سالہ مجید کے نام سے ہوئی۔حادثہ مکان کی چھت بوسیدہ ہونے کے باعث پیش آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیفنس سی کے علاقے گوہاوہ ٹبہ میں بھی مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق،پانچ افراد زخمی ہو ئے تھے۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس سی فیز8 کے قریب گوہاوہ ٹبہ میں مکان کی چھت گر گئی تھی،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو نکال لیا۔