عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Supreme Court of Pakistan, Imran Khan, PTI, Toshakhna Case, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں توشہ خانہ کیس فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا  کی گئی ہے، ساتھ ہی استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس کا ٹرائل دوبارہ شروع کیا جائے، توشہ خانہ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کو فئیر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا، درخواست کا متن سامنے آ یا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا ، توشہ خانہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے تک سزا معطل کی جائے، درخواست آئین کے آرٹیکل 184 دو کے تحت دائر کی گئی ہے ۔

 پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست ایڈووکیٹ صائمہ صفدر نے دائر کی ہے ، درخواست میں پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد، حکومت اور جج ہمایوں دلاور کو فریق بنایا گیا ہے۔