معروف یوٹیوبر اذلان شاہ کے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

معروف یوٹیوبر اذلان شاہ کے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف یوٹیوبر اذلان شاہ اور اُن کی اہلیہ، ڈاکٹر وریشہ نے اپنے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد سے متعلق  پوسٹ شیئر کی ہے۔

اداکار و یوٹیوبر اذلان شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق پھیلی خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔

اذلان شاہ نے اہلیہ کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’ہم نے ایک راز چھپا رکھا ہے، ہمارا خاندان بڑھ رہا ہے اور ہم بہت زیادہ خوش ہیں، الحمداللّٰہ، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

Ansa Awais

Content Writer