آسٹریلیا نے ورلڈکپ 2023 کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

آسٹریلیا نے ورلڈکپ 2023 کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ، دورۂ جنوبی افریقا اور بھارت کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کی جانب سے 18 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔آسٹریلیا نے جنوبی افریقا میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے جبکہ بھارت میں 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔

کپتان پیٹ کمنز، میچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، کیمرون گرین اور ڈیوڈ وارنر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں، یہ تمام کھلاڑی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے۔میچل مارش کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

گلین میکسویل جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں فیملی کمٹمنٹ کی وجہ سے دستیاب نہیں، وہ بھارت میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔پیٹ کمنز کی کلائی ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ کے پہلے روز زخمی ہو گئی تھی، وہ 6 ہفتے کا ری ہیب مکمل کر رہے ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے، ڈیوڈ وارنر اسکواڈ میں شامل جبکہ مارنوس لابوشین جگہ نہ بنا سکے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر