ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 افراد کی میتوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نواب شاہ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 افراد کی میتوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق  ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 افراد کی میتوں کو ورثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر 15 افراد کی لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد حوالے کیا جائے گا ۔ 

ڈپٹی کمشنر نواب شاہ کا کہنا ہے کہ میتوں کو ورثہ کے حوالے اور گھروں تک پہنچانے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں ۔ اسپتال سمیت ضلع بھر میں اس وقت ایمرجنسی نافذ ہے۔

واضح رہے کہ انتظامیہ کی بد انتظامی کے باعث کئی مسافروں کو لاشوں کی منتقلی کے لیے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ایک ایمبولنس میں دو لاشیں رکھنے پر ورثہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ورثہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی بد سلوکی سے ہمیں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔