مجالس اور جلوسوں کے روٹس لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار

Loadshedding
کیپشن: Loadshedding
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) موسم میں تبدیلی کی وجہ سے بجلی کی طلب میں نمایاں کمی ہوگئی، لیسکو کا شہر میں دو گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول، مجالس اور جلوسوں کے روٹس کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا.

گرمی کی شدت کی وجہ سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گیا تھا تاہم بارش اور چھٹی کے دن ہونے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے،  جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں چار کی بجائے دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ مجالس کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ عارضی طور پر ختم کی گئی ہے.

لیسکو کی ڈیمانڈ چار ہزار تین سو ساٹھ میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے فراہمی تین ہزار تین سو نوے میگاواٹ کی جا رہی ہے، اس طرح تین سو ستر میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے سے مختلف علاقوں میں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ ہونے لگی ہے۔