میٹرو بس چلانے کی تیاریاں مکمل، انتظار کس بات کا؟

میٹرو بس چلانے کی تیاریاں مکمل، انتظار کس بات کا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: میٹرو بس چلانے  کے لئے محکمہ صحت کی اجازت کا انتظار، بس سروس  کے لئے ایس اوپیز تیار کرلئے، بسیں چند ماہ پہلے سے ہی ڈس انفیکٹ کی جارہی ہیں، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام کو بس میں کھڑے ہو کر سفر نہ کرنے کی شرط پر تحفظات۔

 

تفصیلات کے مطابق میٹرو بس چلانے  کے لئے محکمہ صحت کی اجازت کا انتظار ہے، بس سروس  کے لئے ایس اوپیز  تیار کرلئے ہیں، بسیں چند ماہ پہلے سے ہی ڈس انفیکٹ کی جارہی ہیں، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام کو بس میں کھڑے ہو کر سفر نہ کرنے کی شرط پر تحفظات ہیں۔

 

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق میٹروبس چلانے کے  بارے  میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا، محکمہ صحت کے احکامات کے بعد بس چلائی جا سکے گی،  ایس او پیز کے تحت بسیں چلانے کے انتظامات مکمل ہیں، بسوں کو مسلسل چند ماہ سے ڈس انفیکٹ کیا جا رہا ہے، میٹرو بسوں میں کھڑے ہو کر سفر نہ کرنے سے مشکلات ہوں گی۔

  واضح رہے کہ حکومت نے کاروبار زندگی بحال کرنے کااعلان کردیا ہے، ریسٹورنٹس   تھیٹرز اور سینما ہالز  10 اگست سے کھول دیئے جائیں گے، سیاحتی مقامات 8 اگست سے کھلیں گے،  ٹرانسپورٹ مکمل بحال کردی گئی،  دکانیں بھی پرانے اوقات کارکے مطابق کھولی جاسکیں گی۔

تعلیمی ادارے15ستمبرکو کھل جائیں گے ، 10 اگست سے ہوٹلوں میں شادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی۔، پبلک پارکس، ایکسپوہالز اور بیوٹی پارلر ز بھی  10جبکہ سیاحتی مقامات کل 8 اگست سے کھول دیئے جائیں گے، مزارات کوبھی کھول دیاگیاتاہم عرس کی اجازت صوبائی انتظامیہ سے لیناہوگی۔

 

Shazia Bashir

Content Writer