ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر سکیورٹی انتظامات کیلئے پولیس کو گائیڈ لائنز جاری

عید پر سکیورٹی انتظامات کیلئے پولیس کو گائیڈ لائنز جاری
کیپشن: City42 - Lahore Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) عیدالاضحیٰ پر ون ویلنگ،اجازت کے بغیر کھالیں جمع کرنے پر پابندی، محکمہ داخلہ نےبڑی عید پر سکیورٹی انتظامات کیلئے پولیس کو گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

خبر پڑھیں۔۔۔لاہور پولیس نے دو معصوم بچوں کے سر سے باپ کا سایہ چھین لیا

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ پر سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے محکمہ داخلہ نے پولیس کو گائیڈ لائنز جاری   کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی ،  گائیڈلائن کے مطابق ون ویلنگ پر پابندی پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے گا۔ مویشی منڈیوں کی سکیورٹی سخت کی جائے اور صرف اجازت نامہ رکھنے والی تنظیموں کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت دی جائے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔پھلروان گاؤں میں جائیداد کے تنازع نے ہنستا بستا گھر اُجاڑ دیا

محکمہ داخلہ کا کہنا تھاکہ عید کے اجتماع اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی سخت کی جائے جبکہ شاپنگ مالز، مارکیٹس اور بازاروں میں بھی اضافی نفری تعینات کی جائے۔محکمہ داخلہ نے پنجاب پولیس کو گائیڈ لائنز پر مشتمل مراسلہ  بھی بھجوا دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer