ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد ؛ مارکیٹیں رات 8 بجے بند کردی گئیں

 کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد ؛ مارکیٹیں رات 8 بجے بند کردی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حکومت کی جانب سے توانائی بچاؤ اور کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد  ہوگیا ۔

 لاہور شہر بھر کی مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند کر دی گئیں۔انتظامیہ نے حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے لبرٹی مارکیٹ کو مکمل طور پر بند کرا دیا۔ 

مارکیٹ میں دکانیں مقررہ وقت پر بند کروانے کے لیے پولیس اور انتظامی اہلکار موقع پر موجود  ہیں ۔ 

 شہری کے مطابق توانائی بحران کے پیش نظر فیصلے پر عملدرآمد ضروری ہے۔

 کفایت شعاری پالیسی کا مقصد بجلی کے استعمال میں کمی لانا اور توانائی وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے۔