ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری یقینی بنائی جا رہی ہے،سی سی پی او لاہور

فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری یقینی بنائی جا رہی ہے،سی سی پی او لاہور
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:لاہور پولیس کا فرنٹ ڈیسک شہریوں کو فوری ریلیف اور بہترین سروس ڈیلیوری فراہم کرنے کا مؤثر پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال فرنٹ ڈیسک پر ایک لاکھ 44 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق موصول ہونے والی درخواستوں میں سے ایک لاکھ 891 پر کارروائی مکمل کی جا چکی ہے، جبکہ معمولی نوعیت کی 43 ہزار 211 درخواستیں داخل دفتر کی گئیں۔ مزید برآں 1018 درخواستوں پر کارروائی جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق نمٹائی گئی درخواستوں میں سے 28 ہزار 866 درخواستوں پر مقدمات درج کیے گئے، جبکہ گمشدگی کی 49 ہزار 52 درخواستوں پر بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ فرنٹ ڈیسک کے ذریعے شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری اور بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، جس سے عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔