سٹی 42 : حکومتِ پنجاب کی جانب سے گندم کی ریکارڈ پیداوار پر پنجاب کے کسان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، ساتھ ہی گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار ٹریکٹر مفت دئیے گئے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت گندم کی کٹائی سے قبل صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا ، جس میں گندم کی ریکارڈ پیداوار پر پنجاب کے کسان کو شاباشی دی گئی اور زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ گندم کے کاشتکاروں کو حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ہزار ٹریکٹر مفت دئیے گئے۔
اجلاس کے دوران پنجاب میں گندم کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت، پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گندم کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی فری مارکیٹ اور ڈی ریگولیشن کی پالیسی جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔
مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ کسان ہمارے بھائی ہیں، مفاد کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا ۔