وزیراعظم شہباز حرم شریف کی زیارت کے لئے مکہ پہنچ گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کعبہ کی زیارت اور عمرہ ادا کرنے کے لئے ریاض سے  مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف عمرہ کی ادائیگی کے لئے ٹرین کے زریعہ مکہ مکرمہ پہنچے تو  مکہ مکرمہ کے ریلوے اسٹیشن پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر  نواف بن سعید المالکی نے ان کا استقبال کیا۔

شہباز شریف  سعادت کے ایام میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے اپنے خرچ پر  سفر کر کے حجازِ مقدس گئے ہیں۔