ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں مہنگائی کی اہم وجہ؟ عالمی بینک نے رپورٹ جاری کردی

پاکستان میں مہنگائی کی اہم وجہ؟ عالمی بینک نے رپورٹ جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافےنےمہنگائی کو 50سال کی بلند ترین سطح پرپہنچادیا ،پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مہنگائی 1974کےبعد سب سے زیادہ رہی، عالمی بینک نے بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے کو مہنگائی  بڑھنے کی بڑی وجہ قرار دیا ہے ۔ 

 عالمی بینک نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال (2024) کی پہلی ششماہی میں مہنگائی 1974(50سال )کےبعد سب سےبلند ترین سطح پر رہی جس کا سب سے بڑی وجہ  بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ  قرار دیا ہے ۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں شہری علاقوں میں توانائی کی مہنگائی50فیصد سے بڑھ گئی ہے جس سےپیداواری لاگت میں کافی اضافہ ہوا،مالی سال کی پہلی ششماہی میں شہری علاقوں میں توانائی کی افراط زر50.6 فیصد رہی جو گزشتہ سال اسی عرصے میں شہری علاقوں میں انرجی انفلیشن40.6 فیصد تھی۔

 پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلی ششماہی میں اوسط مہنگائی28.8 فیصد رہی ،گذشتہ سال اسی عرصے میں پاکستان میں اوسط مہنگائی 25 فیصد تھی۔

  عالمی بینک کے مطابق  روپےکے قدرمیں استحکام، فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے باوجود مہنگائی بڑھی،عالمی مارکیٹ میں قیمتوں پردباؤ میں کمی کے باوجود بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا۔