ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف نے بھی چیف جسٹس پاکستان کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا  

Nawaz sharif,demand,chief justice,resignation,City42
کیپشن: Nawaz Sharif,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ کاانتخابات سے متعلق تفصیلی نوٹ سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف بھی میدان میں آگئے اور چیف جسٹس پاکستان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں نوازشریف نے کہاکہ عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی ہیں نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں، چیف جسٹس نے نہ جانے کونسا اختیار استعمال کر کے اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کردی۔

 سابق وزیراعظم نواز شریف نے مطالبہ کیا کہ اپنے منصب اور آئین کی توہین کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فی الفور مستعفی ہو جائے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے بھی چیف جسٹس سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔