درخت کاٹنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

 درخت کاٹنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ  نے درخت کاٹنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ماحولیاتی کمیشن کے ممبر  نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے متعلق رپورٹ پیش کی۔ سماعت میں وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ  سمیت دیگر افسر پیش ہوئے۔

دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ ماحولیاتی آلودگی کے لئے، سائنس کے نام سے بنائی گئی ایپ کو ڈوان لوڈ کرنے اور اس کے متعلق لوگوں کے درمیاب اگاہی مہم چلائی جائے۔

عدالت نے  پی ایچ اے کو نہر کنارے درخت لگانے، رنگ روڈ اتھارٹی کو شجرکاری کےحوالے سے پلان جمع کروانے اور سیف سٹی کیمروں کو فائبر آپٹکس کی لائنوں سے منسلک کرنے کا  بھی حکم دیا۔ 
سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ درختوں کی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی، عدالت نے  ڈپٹی کمشنرز کو آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں کے خلاف کاروائی کرکے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

سماعت میں  فاخل جج نے کہا اپموریم نوشاط کے سی ای او اور جی ایم کو مئواکی فاریسٹ نہ لگانے پر  توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری  کر دیے ہیں، اگر درخت کاٹ کر کسی سوسائٹی کو راستہ دیا گیا ہے تو ڈی ایچ اے کے خلاف ہی مقدمہ درج کروائیں گے، آمریکہ  میں درختوں کے تحفظ کے حوالے سے پٹیشن دائر ہوئی تھی ، وہاں کوئی اپنے گھر میں بھی درخت نہیں کاٹ سکتا، عدالت نے فصلوں کی باقیات کے جلانے سے بچاو کے لئے کسانوں کے لئے سپر سیڈر  کے استعمال کی پالیسی بنانے کا حکم بھی دیا، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ نہر کنارے لگے پرانے درخت ختم ہوچکے ہیں، اس وقت کئی کنارے خالی ہیں، نہر کنارے درخت لگانے کی اشد ضرورت ہے۔
عدالت نے ریمارکس دئیے2020 میں لاہور میں  واسا سروے کے مطابق انڈر گروانڈ پانی کا لیول گرنا رک گیا تھا، اب دوبارہ لاہور کے انڈر گروانڈ پانی کا سروے کرکے اس کا لیول دوبارہ چیک کیا جائے،  سموگ کے متعلق کیس کی  مزید سماعت 14 اپریل کو ہوگی جس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل سمیت دیگر افسران عدالتی حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کریں گے۔عدالت نے واسا کو انڈر گراؤنڈ پانی کی سطح دوبارہ چیک کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے سٹی فورٹی ٹو سے عدالتی احکامات کے متعلق گفتگو کی۔ 

Bilal Arshad

Content Writer