شاہینوں نےساوتھ افریقہ سے ون ڈے سریز جیت لی

شاہینوں نےساوتھ افریقہ سے ون ڈے سریز جیت لی
کیپشن: Pakistan vs South Africa 3nd ODI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے تیسرے  اور آخری ایک روز میچ میں پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کو شکست دےدی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ہونے والے تیسرے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 321 رنز کا ہدف دیا،پاکستان کی جانب سے بلے باز بیسٹمین فخرزمان نے ایک بار پھر جنوبی افریقہ کے باولرز کو دن میں تارے دکھادیے اور شاندار سنچری سکور کیا، انہوں نے 101 رنز بنائے،جبکہ حسن علی اور کپتان بابراعظم نے بھی خوب پٹائی کی، حسن علی نے11 گیندوں پر32 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کتپان بابراعظم نے82 گیندوں پر94 رنز بنائے اور آخری اوورز کی آخری بال پر چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں کانام رہی اورپوری ٹیم 293 پر آؤٹ ہوگئی۔

واضح رہے کہ  10 اپریل کوپہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، 12 اپریل کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ،14  اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک، پریٹوریا اور 16 اپریل کو چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپر اسپورٹس پارک، پریٹوریا میں کھیلا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer