کورونا کوشکست دینے کے لئے حکومت کا زبردست اقدام 

coona vaccination center
کیپشن: coona vaccination center
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کورونا کوشکست دینے کے لئے حکومت کا احسن اقدام ،پنجاب حکومت نے کورونا ویکسینیشن سنٹربڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔
 تفصیلات کے مطابق ویکسینیشن سنٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھائے جا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ صوبائی حکومت نے کورونا مریضوں کے لئے آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے وفاق سے رابطہ اور کورونا ویکسین خریدنے کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔پنجاب حکومت شہریوں کو ویکسین لگانے کے لئے 10لاکھ سے زائدڈوز خریدے گی۔
پنجاب حکومت نے ویکسی نیشن سنٹر بڑھانے کا فیصلہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید102 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 26 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 188 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 37 ہزار 594، سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 238، خیبر پختونخوا میں 93 ہزار 862، بلوچستان میں 19 ہزار 942، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 64، اسلام آباد میں 62 ہزار 775 جبکہ آزاد کشمیر میں 13 ہزار 713 کیسز رپورٹ ہوئے۔