ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فردوس عاشق اعوان نے کرکٹ بیٹ سنبھال لیا

Firdous Ashiq Awan
کیپشن: Firdous Ashiq Awan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کینال روڈ (شہبازعلی) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کرکٹ بیٹ سنبھال لیا، نیٹ پریکٹس میں شاٹس لگائے، باکسنگ گلوز پہن کر خوب پنچ بھی مارے، فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو ریٹائرڈ ہرٹ قرار دیدیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نہ صرف سیاست بلکہ مختلف کھیلوں میں بھی اپنا لوہا منواتی نظر آتی ہیں، گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے قلندر ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا تو ان کے اندر کا کھلاڑی جاگ گیا، نیٹ پریکٹس دیکھ کر پیڈ کیے، بیٹ سنبھالا، ہیلمٹ پہنا اور بلا گھما گھما کے شاٹس لگائے، نیٹ پریکٹس کے بعد جم کا رخ کیا تو باکسنگ گلوز پہن کر خوب پنچ مارے، فردوس عاشق کی کھیل کے میدان میں یہ پہلی انٹری نہیں، وہ گورنر ہاؤس میں اپنی باؤلنگ کی دھاک بٹھا چکی ہیں، ہاکی کے میدان اور ہیوی بائیک پر بھی اپنی مہارت دکھا چکی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان میڈیا سے گفتگو میں سیاسی مخالفین پر تنقید کرنا نہیں بھولیں، مریم نواز کو ریٹائرڈ ہرٹ کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز میدان میں آئیں تو مقابلے کے لیے تیار ہوں۔

معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد اپنے کیسز ختم کرانے کیلئے تھا، نواز شریف باہر بیٹھ کر کاروبار کر رہے ہیں، سیاست کرنی ہے تو پاکستان آئیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دیئے گئے زخموں کے بعد اے این پی کی جدائی نے جعلی راجکماری، فسادی مولانا کا سوگ طویل کر دیا ۔

Sughra Afzal

Content Writer