لاہور میں کورونا سے ریکارڈ اموات، 1172 نئے کیسز رپورٹ

Coronavirus
کیپشن: Coronavirus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری) کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی، شہر میں جان لیوا وائرس مزید 42 زندگیاں نگل گیا، 1172 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی، ہسپتالوں میں 724 مریض داخل ہیں جبکہ 194 کی حالت تشویشناک ہے، جن کو وینٹی لیٹرپرمنتقل کر دیا گیا ۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس سے مزید 42 افراد دم توڑ گئے ہیں، میو ہسپتال میں کورونا سے 14 اور جناح ہسپتال میں 11اموات رپورٹ ہوئیں، گنگارام ہسپتال میں 6، جنرل ہسپتال میں کورونا سے 3 اموات کی تصدیق کی گئی، انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز اور سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ میں 2، 2 شوکت خانم کینسر ہسپتال، یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال اور کیولری ہسپتال میں کورونا سے ایک ایک مریض دم توڑگیا، مثبت کیسز کی شرح 30 فیصد برقرار ہے۔ 

ایک ہفتہ کے دوران لاہور میں 10 برس کی عمر تک کے مزید 111 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے 724 مریض داخل ہیں جن میں سے 194 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں وینٹی لیٹر کے ذریعے مصنوعی تنفس فراہم کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین کینسائینو کی پہلی کھیپ لاہور پہنچ گئی، ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے ویکسین کی پہلی کھیپ وصول کی، ڈاکٹر فیصل نے ویکسین کے حوالے سے بریفنگ دی، 10 ہزار خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر انتظامیہ کو موصول ہوگئی۔

 ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ وہ خود بھی کینسائینو ویکسین کے ٹرائل کا حصہ رہے ہیں، چین اور کینیڈا کے اشتراک سے تیار کی گئی کینسائینو ویکسین کی صرف ایک ڈوز ہی کافی ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer