جماعت اسلامی نے دیوارِ مطالبات متعارف کرادی

جماعت اسلامی نے دیوارِ مطالبات متعارف کرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) نہ سمجھو تم اسے دیوار ، نوشتہ سمجھو،  شہری مسائل کو زبان خلق دینے کیلئے جماعت اسلامی نے دیوارِ مطالبات متعارف کرادی۔

جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور میں  متعارف کرائی گئی ڈیمانڈ وال پر شہری اپنے مسائل اور مطالبات تحریر کرسکیں گے، دیوار مطالبات کی وحدت روڈ پر افتتاحی تقریب ہوئی، جس میں خالد بٹ، احمد سلمان بلوچ نے شرکت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بلوچ نے کہا کہ دیوار مطالبات کا مقصد عام آدمی کے مسائل رجسٹر کروانا ہے، زون کی ہر یونین کونسل میں دیوار مطالبات بنائیں گے، عوام اپنا غبار دیوار مطالبات پر نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دیوار مطالبات لوگوں کے مسائل سے آگاہی دے گی، امیر جنوبی لاہور خالد بٹ نے کہا کہ دیوار مطالبات پر عام آدمی اپنے مسائل درج کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer