ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج کا سیلاب زدہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری

پاک فوج کا سیلاب زدہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احمد منصور: پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کا وسیع پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ، جہاں زمینی اور فضائی مشن کے ذریعے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال اور شکرگڑھ کے ہزاروں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

 جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد عمران خان بابر نے سیالکوٹ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریلیف کیمپوں و میڈیکل کیمپس میں متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

امدادی کیمپس میں راشن، کپڑے اور ادویات کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے جبکہ میڈیکل کیمپس میں مریضوں کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پاک فوج کی دن رات کی انتھک کاوشوں سے ہزاروں سیلاب متاثرین کو زندگی کی نئی امید ملی ہے۔