ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپ ﷺ کی ولادت پر دنیا نے نور کا چہرہ دیکھا:محسن نقوی کی عید میلادالنبیؐ پرقوم کو مبارکباد

آپ ﷺ کی ولادت پر دنیا نے نور کا چہرہ دیکھا:محسن نقوی کی عید میلادالنبیؐ پرقوم کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے عید میلاد النبی ﷺ پر پوری قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کے اعلیٰ ترین اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ ﷺ کی ولادت پر دنیا نے نور کا چہرہ دیکھا،ظلمت نے شکست کھائی اور انسانیت نے عدل و رحم کا حقیقی مفہوم پایا۔

 انہوں نے کہا کہ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ وہ ساعتِ نور ہے جب آسمان کے دروازے کھلے،صادق و امین بن کر آپ ﷺ نے مکہ کی بے رحم فضاؤں میں دیانت و ایمانداری کا چراغ روشن کیا۔

 محسن نقوی نے کہا کہ آپ ﷺ کی بعثت نے جاہلیت کے ہر بت کو پاش پاش کیا، حضورکریمؐ نے مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا جو پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے،آپ ﷺ نے مسجد کو مرکزِ عبادت کے ساتھ تربیت، انصاف اور محبت کا منبع بنایا،فتح مکہ کے دن دشمنوں کو معاف کر کے آپ ﷺ نے انسانیت کو نئی معراج عطا کی۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ترقی،خوشحالی ، امن اور استحکام کے لئے اسوہ حسنہؐ پر حقیقی معنوں میں عمل کرنا ہو گا ،12 ربیع الاول تجدیدِ عہد کا دن ہے کہ ہم سیرتِ محمد ﷺ کو اپنی زندگی کا آئینہ بنائیں ۔

 علاوہ ازیں وزیرداخلہ محسن نقوی نے یوم دفاع کے مو قع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبرشجاعت اور بہادری کاتاریخ ساز دن ہے،شہداء، غازیوں اورقوم نے ملکر پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

محسن نقوی نےیوم دفاع پر شہداء کی لازوال قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دفاع وطن کیلئے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہماری آن،بان اور شان ہیں،یوم دفاع و شہداء عزم،حوصلے اور قربانی کی زندہ میراث ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ شہداء اور غازیوں کے ورثے سے ملنے والی طاقت، جذبہ اور شجاعت ہماری اصل قوت ہے،یوم دفاع و شہداء کی عظیم کامیابی کاتسلسل آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی فتح میں ملا ہے۔