ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے کسی دریا کے حوالے سےنیا الرٹ جاری نہیں ہوا:ڈی جی پی ڈی ایم اے

پنجاب کے کسی دریا کے حوالے سےنیا الرٹ جاری نہیں ہوا:ڈی جی پی ڈی ایم اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا پنجاب کے کسی دریا کے حوالے سےنیا الرٹ جاری نہیں ہوا، گزشتہ 22 گھنٹوں میں کسی دریا پر الرٹ نہیں ملا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات پر تمام اضلاع کو فنڈز جاری کر دئیے گئے، راوی جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 70ہزار کیوسک ہے، راوی پر ایک لاکھ 10ہزار کیوسک پانی آ رہا ہے ، راوی میں بڑا مسئلہ سدھنائی پر تھا مگر اب پانی کا لیول کم ہو گیا،پانی کے بہاؤ میں کمی سے اب ہیڈ محمد والا بھی محفوظ ہے۔ 

عید میلادالنبی ﷺ پر 423 کیمپوں میں خصوصی انتظامات کئے گئے ،تمام کیمپوں میں شام کو خصوصی میٹھا کھانا دیا جائے گا۔

عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ گجرات شہر میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، سیلابی صورتحال سے گجرات اور سیالکوٹ زیادہ متاثر ہے،آج گجرات شہر میں سیلابی پانی داخل نہیں ہو رہا۔

ستلج میں پانی کے بہاؤ میں کمی ہو رہی ہے ،بھارت سے ہری کے مقام سے 270ہزار کیوسک پانی آ رہا ہے،ہیڈ سلمانکی میں پانی کے بہاؤ میں کمی آ رہی ہے ،ا گر مزید بارش نہ ہوئی تو ستلج میں پانی کم ہو جائے گا ۔