ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور سے کوئٹہ آنیوالی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر سبی میں روک لیا گیا

پشاور سے کوئٹہ آنیوالی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر سبی میں روک لیا گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات کی بنا پرسبی میں روک لیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر سے سبی پہنچی تو جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات کی بنا پر سبی میں ہی روک دیا گیا۔

سبی کی ضلعی انتظامیہ نے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو سڑک کے ذریعے کوئٹہ بھجوایا۔

دوسری جانب آج 6 ستمبر کو پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے تاہم کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن ٹرین اپنے مقررہ وقت پر چمن جائے گی ۔