ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم دفاع اورعید میلادالنبیﷺ کی پرنور محافل،ریلیوں،جلوسوں کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات   

یوم دفاع اورعید میلادالنبیﷺ کی پرنور محافل،ریلیوں،جلوسوں کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات   
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)یوم دفاع اورعیدمیلادالنبیﷺ کی پرنورمحافل،ریلیوں،جلوسوں کیلئےسخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

 آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ لاہورسمیت صوبہ بھر میں تقریبات کوبھرپورسکیورٹی فراہم کی جارہی ہے،شرپسنداورملک دشمن عناصرپرکڑی نظر رکھی جائے،تمام مکاتب فکربین المسالک ومذاہب ہم آہنگی،برداشت اوررواداری کوفروغ دیں،پنجاب بھرمیں1398محافل،2498جلوسوں کاانعقادہوگا۔

  آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے،ملکی بقا و سلامتی، قدرتی آفات میں پاک فوج کے لازوال جذبہ خدمت، ایثار و قربانی کی کہیں مثال نہیں ملتی ۔

 ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہناتھا کہ افواج پاکستان نے معرکہ حق میں ستمبر 1965ء کی جنگ کی طرح دشمن کے ناپاک عزائم ایک بار پھر خاک میں ملا دیئے، پنجاب پولیس ملک کی اندرونی سرحدوں کے دفاع، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔
 آئی جی پنجاب نےکہا کہ پنجاب پولیس بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، پنجاب پولیس ملکی اندرونی سرحدوں، شہریوں کی حفاظت کیلئے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق سکیورٹی کیلئے 60 ہزار سے زائد افسران اوراہلکار تعینات ہیں،لاہور میں 216 جلوس،112سے زائد محافل میلادمنعقد ہورہی ہیں،لاہورمیں 10 ہزار سے زائد افسران، اہلکار،کمیونٹی رضاکار فرائض سرانجام دے رہےہیں۔

  پنجاب پولیس کےمطابق سکیورٹی کیلئے روایتی وجدید پولیسنگ کے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں، ایگزیکٹیو،ٹریفک پولیس،ایلیٹ فورس،اسپیشل برانچ،سی ٹی ڈی ٹیمیں معاونت کررہی ہیں،حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات،کیمروں کی مددسےمانیٹرنگ کی جارہی ہے،امن کمیٹیوں،علما کرام، کمیونٹی لیڈرز سےمؤثرکوآرڈی نیشن یقینی بنایاجائے،تمام آرپی اوز،سی پی اوز،ڈی پی اوزسکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں۔