ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکیم شہزاد کا ’سافٹ ویئر ‘ اپ ڈیٹ، گرفتاری کے بعد پہلا بیان

حکیم شہزاد کا ’سافٹ ویئر ‘ اپ ڈیٹ، گرفتاری کے بعد پہلا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹاک ٹاکر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا، سی سی ڈی ملتان نے ٹک ٹاکر کو  سوشل میڈیا پر نازیبا آڈیوز اور بیہودہ ویڈیوز وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، جس کے بعد اُن کا پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔

گرفتاری کے بعد جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں حکیم شہزاد نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ شجاع آباد کے رہائشی ہیں اور جو کچھ انہوں نے کیا وہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دنوں میں اپنی شادی پر جو بیہودہ ڈانس کروایا وہ سراسر غلط تھا، اور سوشل میڈیا پر جو غیر اخلاقی زبان والی آڈیو وائرل کیں، وہ بھی نامناسب تھیں۔ سی سی ڈی کی جانب سے بلانے اور سمجھانے کے بعد، وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہیں۔

انہوں نے عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ سب کو اپنی زبان پر قابو رکھنا چاہیے، اور الفاظ کا درست انتخاب کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا کہ شادی پر جو رقم انہوں نے سلامی یا دیگر طریقوں سے اکٹھی کی، وہ اب سیلاب زدگان کو عطیہ کریں گے۔ حکیم شہزاد نے عوام اور افسران سے معافی مانگتے ہوئے رحم کی اپیل بھی کی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے کچھ واٹس ایپ وائس میسجز وائرل ہوئے تھے جن میں وہ اپنے ولیمے میں شرکت نہ کرنے والوں یا سلامی میں رقم کم دینے والوں کو گالیاں دیتے سنائی دیے۔ ان پیغامات میں استعمال کی گئی زبان پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا، جس کے بعد انہیں سی سی ڈی نے حراست میں لے کر بیان ریکارڈ کیا۔ اس تمام صورتحال کو سوشل میڈیا صارفین نے طنزیہ انداز میں "سافٹ ویئر اپ ڈیٹ" کا نام دیا، جس کا مطلب یہ لیا گیا کہ حکیم شہزاد نے اپنا رویہ بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے۔