ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زندہ دلان لاہور کیلئے بڑی خوشخبری

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: زندہ دلان لاہور کی سہولت کے لئے دو نئے منصوبے شروع ہو گئے ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خالد بٹ چوک  انڈرپاس اور گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔

دونوں منصوبوں کی تکمیل سے سنٹر پوائنٹ تا ڈیفنس موڑ سگنل فری کوریڈور بنے گا۔خالد بٹ چوک پر دو رویہ، دولین پر مشتمل انڈرپاس تعمیر کیا جائے گا۔  گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ پر تین لین پر مشتمل 742 میٹر طویل فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا۔ 

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ دونوں منصوبوں کو 3ماہ میں مکمل کیا جائے گا.

ایل ڈی اے خالد بٹ چوک پر انڈرپاس جبکہ سی بی ڈی گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ پر فلائی اوور تعمیر کرے گا۔  منصوبے سے منسلک دیگر سٹرکوں کی مرمت کا کام بھی کیا جائے گا۔

ان دو  منصوبوں کی تکمیل سے یومیہ ایک لاکھ 80ہزار گاڑیوں کو آمد ورفت میں بے پناہ آسانی ملے گی۔ گلبرگ، کلمہ چوک، سی بی ڈی، کینٹ کیولری گراؤنڈ، ڈی ایچ اے اوروالٹن میں رہنے والے شہری مستفید ہو ں گے۔ 

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا، چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی عمران امین اورایل ڈی اے و سی بی ڈی کے انجینئرز نے منصوبوں پر بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ خالد بٹ چوک انڈرپاس کی لمبائی 540میٹر اور چوڑائی 15.8میٹر ہوگی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خالد بٹ چوک انڈرپاس اور گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ کام کی سپیڈ ٹیم کی وجہ سے ہے جو کہ آپ کے سامنے کھڑی ہے۔

ایک سوال کے ضواب میں نگراں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حضرت امام حسین ؓ کے چہلم کے موقع پر موبائل سروس بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا۔عرس، چہلم اور میچز کی سکیورٹی کے لئے جتنی تیاری کرسکتے تھے کی ہے۔ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، منصور قادر، چیف سیکرٹری، چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، کمشنر لاہورڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے،چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی، سی سی پی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 گھوڑا چوک فلائی اوور اور خالد بٹ چوک انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد محسن نقوی نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ,"آج گھوڑہ چوک میں کیولری گراؤنڈ چوک انڈر پاس اور فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ یہ پراجیکٹس گلبرگ اور ڈی ایچ اے کو جوڑنے والی بغیر کسی رکاوٹ کے سگنل فری کوریڈور بنائیں گے۔ ہم نے 90 دن کی ایک جرات مندانہ ڈیڈ لائن مقرر کی ہے، اور ضلعی انتظامیہ اور CBD ٹیم اس ہدف کو پورا کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔"