لاہور سمیت پنجاب کے 26 اضلاع میں فوج اور رینجرز طلب

لاہور سمیت پنجاب کے 26 اضلاع میں فوج اور رینجرز طلب
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے چہلم کے موقع پر فوج اور رینجرز طلب کر لی اور موبائل فون جامنگ کی درخواست کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر امن و امان کے قیام کیلئے فوج اور رینجرز طلب کر لی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے 26 اضلاع میں فوج اور رینجرز کو طلب کیا گیا ، فوج کی طلبی اضلاع کے ڈی سیز اور ڈی پی اوز کی درخواست پر کی گئی ۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق چہلم شہدائے کربلا کے جلوس کے راستوں میں موبائل فون سروس بھی جام ہو گی، ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے یہ ریکوزیشن وفاقی حکومت کو ارسال کر دی۔