کرائے دار   مکان خالی کرتے وقت کیا چھوڑ گیا؟ مالک کی چیخیں نکل گئیں

کرائے دار   مکان خالی کرتے وقت کیا چھوڑ گیا؟ مالک کی چیخیں نکل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں لوگ اپنی آمدنی بڑھانے کے لئے اپنی پراپرٹی جیسےمکان، دکان ،فلیٹس وغیرہ کرائے  پر دیتے رہتے ہیں ،امریکہ میں  کرایہ دار مکان خالی کرنے کے دوران ایسا کام کر گیا کہ مالک مکان کے تو چھکے ہی چھوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کرایہ دار مکان خالی کرنے کے دوران غیرقانونی جانور چھوڑ گیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مینے میں کرایہ دار مکان خالی کرنے کے دوران غیرقانونی جانور 19 مکڑیاں اور ایک اژدھا بھی چھوڑ کر چلا گیا جس پر مالک مکان کو  ریسکیو کرنے والے ادارے سے رابطہ کرنا پڑا۔

ریسکیو اداروں کے مطابق عملے کے مکان میں پہنچنے کے بعد معلوم ہوا کہ 19 مکڑیاں مر چکی ہیں جبکہ اژدھے کے پاس پینے کے لیے پانی بھی موجود نہیں ہے۔ریسکیو عملے کے مطابق تمام جانور غیر قانونی طریقے سے گھر میں رکھے گئے تھے جن میں سے زندہ بچ جانے والے جانوروں کو بہبود و بحالی سینٹر منتقل کردیا گیا۔