اداکارہ حبا بخاری کی گنگناتے ہوئے نئی ویڈیو مقبول ہوگئی

اداکارہ حبا بخاری کی گنگناتے ہوئے نئی ویڈیو مقبول ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، مقبول ڈرامہ' دیوانگی' کی اداکارہ  کی نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں ان کو یوم دفاع کے حوالے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ملی نغمہ گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، مداحوں نے اس ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری کی جنہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز سے کامیابیاں سمیٹیں اور جلد انڈسڑی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے کئی سیریلز میں کام کیا، ان کے چاہنے والوں بھی حبا بخاری کی اداکاری کے معترف ہیں،اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 6 ستمبر (یوم دفاع) کے موقع پر وہ  وطن سے محبت کا اظہار کرتے ملی نغمہ گنگنارہی ہیں،وائرل ہونے والی ویڈیو ان کے انٹرویو کی ہے جس میں ان کے ہمراہ میزبان کو دیکھا جاسکتا جو اداکارہ نے ملی نغمہ کی فرمائش کررہا ہے، ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے وطن سے محبت ظاہر کرتے' دل دل پاکستان' نغمہ گنگنایا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداح اس کو خوب پسند کررہے ہیں جبکہ حبا بخاری کی آواز کو سن کر محظوظ ہورہے ہیں،علاوہ ازیں کمنٹس سیشن میں تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حبا بخاری کو تصاویر میں سکوٹی پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے سوال کرتے ہوئےلکھا کہ ' کون سواری کرنا چاہتا ہے؟

M .SAJID .KHAN

Content Writer