شاہد ندیم سپرا: سوئی ناردرن گیس کمپنی کے پاس جی آئی پائپ کا سٹاک ختم، کمپنی نے ڈیمانڈ نوٹس میں قیمت وصول کرنے کے باوجود پائپ خریدنے کی ذمہ داری صارفین پر ڈال دی۔
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی میں میٹریل بحران پر قابو نہ پایا جا سکا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گھریلو کنکشن کیلئے صارفین پر ایک ہزار روپے کا پائپ خریدنے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ گھریلو صارفین پر ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کے باوجود جی آئی پائپ کی خریداری کی مد میں اضافی خرچے کا بوجھ ڈالا گیا ہے۔
نئے کنکشن کی تنصیب کے لئے ایک ہزار روپے کا جی آئی پائپ صارفین کو خریدنا ہوگا، کمپنی ڈیمانڈ نوٹس میں پائپ کی قیمت وصول کرتی ہے، تاہم اس کے باوجود صارفین پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔