ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک افواج نے بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،وزیراعلیٰ پنجاب

 پاک افواج نے بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)وزیراعلیٰ پنجاب  کا اپنے خصوصی پیغام میں کہنا ہے کہ 6ستمبر 1965کادن پاکستان کی دفاعی تاریخ کاروشن اورقابل فخر باب ہے، پاک افواج نے بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکایوم دفاع کےموقع  پر خصوصی  پیغام  میں کہنا تھا کہ  6ستمبر 1965کادن پاکستان کی دفاعی تاریخ کاروشن اورقابل فخر باب ہے، پاک افواج نے بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔  پاک دھرتی کے عظیم سپوتوں نے دفاع وطن کی خاطر بہادری کی بے مثال داستانیں رقم کیں۔ انہوں نے  کہا کہ  وطن کے دفاع کے جذبے سے سرشار مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ تاریخ عالم پاک فوج کی بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرنے کی کوئی دوسری مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ مکار دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے شہداء آج بھی قوم کے دلو ں میں زندہ ہیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پاک دھرتی کے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت، ہم  بحیثیت  قوم شہداء کی عظیم قربانیو ں کو سلام پیش کرتے ہیں، دفاع وطن کے لئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہماری آن،بان اور شان ہیں -آج پوری قوم شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کا  کہنا تھا کہ  1965 کی جنگ میں دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے غازیوں کو بھی سلیوٹ کرتے ہیں،ملک کے دفاع کی جنگ کے دوران قوم نے جس وحدت اوراتحاد کا مظاہرہ کیا آج پھر اسی جذبے کی ضرورت ہے، ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب  کا مزید  کہنا تھا کہ  یوم دفاع وشہداء پر ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کاا ظہار کرتے ہیں اورہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔