'ارطغرل'کس پاکستانی ادارے کے برانڈ ایمبیسڈر بنے

'ارطغرل'کس پاکستانی ادارے کے برانڈ ایمبیسڈر بنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ترک اداکار انجین التان دوزیتان نے پاکستانی برانڈ کا ایمبیسڈر بننے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ کا چرچہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں ہورہا ہے جس کو ےحد پسند کیا جارہا ہے، پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جانے والا یہ ڈرامہ پاکستان میں کافی مقبولیت حاصل کرچکا ہے، اس ڈرامہ کا ہر کردار پاکستان کو مشکور نظر آرہا ہے کیو نکہ جو پذیرائی اس کو پاکستان میں حاصل ہوئی وہ کسی اور ملک میں نہیں۔

ارطغرل غازی‘میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکارہ نے گزشتہ روز پاکستانی برانڈ ایمبیسڈر کی تصدیق کی،اس بات کو مزید وضاحت' بلو ورلڈ سٹی' انسٹاگرام پیج پر بھی کی گئی، جس میں ایک تصویرشیئر کی گئی، جس کے کیپشن میں لکھ گیا کہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار دارالحکومت اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے ۔

علاوہ ازیں  نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری مختلف پوسٹس میں بتایا تھا کہ انجین التان دوزیتان جلد اسلام آباد میں بلو ورلڈ میں مسجد کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ سلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ پاکستان میں بے حد پسند کیا جارہا ہے، چھوٹے بڑے سبھی اس کے سحر میں گرفتار نظر آرہے ہیں،ڈرامے نے 70 سے زائد ممالک کے ناظرین سے خوب پذیرائی حاصل کی،پاکستان میں یہ ڈرامہ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے.

ارطغرل غازی‘سلطنت عثمانیہ کے قیام کی جدوجہد پر بنایا گیا ہے،جس میں غازی عثمان کے والد ارطغرل کی جدوجہد کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے،  ترکش اداکار انگین التان دوزیاتان نے ارطغرل کا غازی کا کردار نبھایا ہے، شہرہ آفاق کردار ارطغرل غازی ان کی پہچان بن چکا ہے۔

 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer