بہادر خاتون نے ڈاکوؤں کی دوڑیں لگوا دیں

بہادر خاتون نے ڈاکوؤں کی دوڑیں لگوا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) شہر کے پوش علاقہ ڈیفنس میں ڈاکو راج، وطین چوک جیسے مصروف علاقے میں مین سڑک پر خاتون سے ڈکیتی کی کوشش، خاتون کی بہادری نے ڈاکوؤں کی کوشش ناکام بنا دی، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے تاحال مقدمہ بھی درج نہ کیا۔

وطین چوک پر دو روز قبل دو موٹر سائیکل سوار چار ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر خاتون کی گاڑی روک لی۔ خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے راستہ روک کر کھڑے ہونے والے ڈاکو کی موٹر سائیکل کو ہٹ کر دیا، اسی دوران دو ڈاکووں نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر فائرنگ کردی۔ ڈاکوؤں کی گاڑی پر فائرنگ کے دوران ایک پستول گاڑی کے اندر ہی گر گیا۔ خاتون کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے بھاگ جانے میں ہی عافیت سجھی۔

سی سی ٹی وی کیمروں نے تمام مناظر بھی عکس بند کر لیے تاہم پولیس نے تین روز گزرنے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہ کیا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکووں نے دیگر افراد کو ڈرانے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔