ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔

کراچی سے لاہور جانے والی  ملت ایکسپریس کی پاور وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کو بروقت اقدامات کر کے بجھا دیا گیا۔

ملت ایکسپریس چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن  کراسنگ کے دوران پاور وین  کے پہیوں سے دھواں نکلنے کا انکشاف ہوا جس پر اسٹیشن ماسٹر افتخارِ احمد گجر نے فوری طور پر ٹرین کو روک دیا۔

جس کے بعد ملت ایکسپریس کی اخری بوگی کو پاور وین کو ٹرین سے علیحدہ کر دیا گیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق اسٹیشن ماسٹر حاضر دماغی کا مظاہرہ نہ کرتے تو بہت نقصان ہوسکتا تھا۔