سٹی 42 : فیسکو نے نئے اسمارٹ میٹر کنکشنز کی کاسٹ میں ترمیم کردی۔
فیسکو نے تمام ایس ایز کو مراسلہ جاری کردیا۔ جی ایم سی اینڈ سی ایس فیسکو مبشر حیات راؤ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق سنگل فیز اسمارٹ میٹر کنکشن کی نئی قیمت 23 ہزار 500 روپے مقرر کردی گئی۔ 40 میٹر تک لائن کی لمبائی پر سنگل فیز کنکشن 26 ہزار روپے میں دستیاب، جبکہ تھری فیز اسمارٹ میٹر کنکشن کی قیمت 65 ہزار 500 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 40 میٹر تک سروس لائن والے تھری فیز کنکشن کی قیمت 76 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئے نرخ یکم ستمبر 2025 سے نافذالعمل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 40 میٹر سے زائد لائن کی صورت میں نیپرا فارمولے کے تحت تخمینہ تیار کیا جائے گا ۔