ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک خدمات انجام دیتے رہیں گے

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک خدمات انجام دیتے رہیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بدستور اپنے عہدے پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی گذشتہ ہفتہ مدت ملازمت مکمل ہونے کی اطلاعات تھیں اور اس حوالے سے نئی تعیناتیوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی تھیں، تاہم اب یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک  اپنے عہدے پر خدمات جاری رکھیں گے جس کا فیصلہ اعلیٰ سطح پر  کیا گیا اور وہ یہ اہم ذمہ داری بدستور نبھاتے رہیں گے۔ 

 واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی چار اکتوبر کو ریٹائرمنٹ تھی۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فوجی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد غلام محمد بھی لیفٹیننٹ جنرل تعینات رہے جنہیں عام طور پر جنرل جی ایم کے طور پر جانا جاتا ہے، وہ کور کمانڈر راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں۔

 لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک  بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کرچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی (این ڈی یو) اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

 لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض انجام دےچکےہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کرچکے ہیں۔

 یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے 30 ستمبر2024  کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی اپنی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی مشیر کی اہم ذمہ داری بھی ادا کر رہے ہیں۔