ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ ہمیں کسی دوسرے ملک سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں; سینیٹر پرویز رشید 

پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ ہمیں کسی دوسرے ملک سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں; سینیٹر پرویز رشید 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما سینیٹر پرویز رشید وزیر اعلیٰ پنجاب کی حمایت میں بول پڑے

پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کی  چپقلش پر سینیٹر پرویز رشید نے صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتیں اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہیں۔ 

 سینیٹر پرویز رشید  کا کہنا تھا کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ اور حکومت کا مؤقف ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی آبادکاری اور بحالی اپنے وسائل سے کی جائے۔پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ بحالی اور آبادکاری کے لئے عالمی اداروں سے رجوع کیا جائے۔

 سینیٹر پرویز رشید  نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آوازہے۔ پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ ہمیں کسی دوسرے ملک سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں۔پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے سیلاب متاثرہ لوگوں کی بحالی کر کے دکھائی۔ ہم نے سیلاب کے بعد نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کو بھی خوراک مہیا کی۔