ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرانس کے نئے وزیراعظم نے 26 روز بعد ہی استعفیٰ دیدیا

فرانس کے نئے وزیراعظم نے 26 روز بعد ہی استعفیٰ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:فرانسیسی وزیراعظم سیبسٹین لاکورنو نے 26 روز بعد ہی عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ جسے صدر میکرون کی جانب سے منظور کر لیا گیا۔

پچھلے ماہ ستمبر میں ہی فرانسیسی وزیراعظم فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہو گئے تھے جس کے باعث فرانس کی جمہوری تاریخ میں تیسری بار پارلیمنٹ کے عدم اعتماد سے حکومت کا خاتمہ ہو گیا تھا۔

فرانسوا بائرو کے بعد فرانسیسی صدر میکرون نے 10 ستمبر 2025 کو قریبی ساتھی اور ملک کے وزیر دفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کیا تھا۔ سیبسٹین لاکورنو کو گزشتہ روز بڑے پیمانے پر غیر تبدیل شدہ کابینہ کے معاملے پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔

لاکورنو دو سال سے بھی کم عرصے میں فرانس کے پانچویں وزیر اعظم ہیں ، لاکورنو کا استعفیٰ غیر متوقع اور بے مثال قرار دیا جا رہا ہے، جو فرانس کے جاری سیاسی بحران میں ایک اور سنگین موڑ کی نشاندہی کرتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی نے صدر ایمانوئل میکرون سے فوری نئے پارلیمانی انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔